پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنما محمود سدوزئی نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
محمود سدوزئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں، مجھے فخر ہے کہ بھٹو کی جماعت میں شمولیت کا اعلان کر رہا ہوں، پی پی آزاد کشمیر کی قیادت کا شکریہ جنہوں نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔
ان کا کہنا تھا کہ ذولفقار علی بھٹو نے ایک سوچ کے تحت ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی تھی اور میں اس جماعت میں شمولیت کا اعلان کر رہا ہوں جس کے بانی نے ملک کو آئین دیا۔

















