Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کی ایک اور بڑی وکٹ گرا دی

پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کی ایک اور بڑی وکٹ گرا دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی مانسہرہ کے سابق ایم پی اے اور سابق مشیر زر گل خان یوسفزئی کی سینیٹر تاج حیدر سے ملاقات ہوئی جس میں زر گل خان یوسفزئی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔

پیپلزپارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے زر گل خان یوسفزئی کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔

زر گل خان یوسفزئی نے آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نے خیبر پختونخوا کے عوام کو شناخت دی، بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے بہترین مستقبل کی ضمانت ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک واصف مظہر راں نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

متعلقہ خبریں