Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف پاکستانی اداکار انتقال کرگئے

ریڈیو، ٹی وی اور اسٹیج کے مشہور و معروف اداکار نثار قادری انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکار نثار قادری کچھ عرصے سے بیمار تھے جبکہ اُن کا انتقال 82 برس کی عمر میں ہوا۔

اداکار نے سوگواران میں بیوہ، 2 بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔

اُن کی نماز جنازہ آج عیدگاہ گراؤنڈ چکلالہ راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔

خیال رہے کہ نثار قادری نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے 1966ء میں کیا تھا، انہیں 2016 میں ان کی خدمات پر صدارت تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا تھا۔