آج ہم آپکو بتائیں گے کہ اگر نوالہ حلق میں پھنس جائے تو کیا کرنا چاہیے۔
اکثر کھانا کھاتے وقت نوالہ ہماری غذائی نالی میں پھنس جاتا ہے جس بہت تکلیف دیتا ہے، مگر چند گھریلو طریقے سے اس مسئلے پر قابو پانا ممکن ہے۔
سوڈا مشروبات سے مدد لیں
ماہرین کے مطابق سوڈا میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ غذا کو اپنی جگہ سے ہلانے کا کام کرتی ہے۔
سوڈا معدے میں پہنچتا ہے تو گیس خارج ہوتی ہے، اس گیس کے دباؤ سے پھنسا ہوا نوالہ نکل جاتا ہے۔
پانی
پانی کو تھوڑی تھوڑی مقدار میں کئی بار پینے سے حلق میں پھنسے نوالے میں نمی بڑھتی ہے، جس سے وہ زیادہ آسانی سے معدے میں پہنچ جاتا ہے۔
گھی
کئی بار غذائی نالی کو اضافی نمی کی ضرورت ہوتی ہے، تو ایک کھانے کے چمچ گھی کو پی لینے سے مدد مل سکتی ہے۔
ایسا کرنے سے غذائی نالی کی دیوار میں نمی بڑھتی ہے اور پھنسے ہوئے نوالے کو معدے میں پہنچانا آسان ہو جاتا ہے۔
انتظار کریں
اکثر حلق میں پھنس جانے والا نوالہ خود ہی معدے میں پہنچ جاتا ہے، بس کچھ دیر انتظار کرکے جسم کو اپنا کام کرنے دیں۔
ڈاکٹر سے کب رجوع
اگر نوالہ پھنسنے کے بعد لعاب دہن نگلنا ممکن نہ ہو یا تکلیف کا سامنا ہو تو فوری طور پر طبی امداد کے لیے رجوع کرنا چاہیے۔




















