Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلاول بھٹو نوابشاھ سے مورو پیپلز سیکریٹریٹ پہنچ گئے

پاکستان پيپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نوابشاھ سے مورو پیپلز سیکریٹریٹ پہنچ گئے۔

بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ یوم تاسیس سے واپسی پر حادثے کا شکار ہونے والے ضلع نوشہروفیروز کے عہدیداران، کارکنان کے اہل خانہ سے تعزیت کریں گے۔

بلاول بھٹو نے کچھ روز قبل زرداری برادری کے دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں قتل ہونے والے چار افراد کے اہل خانہ اور سولنگی برادری کے سردار علی اصغر سولنگی کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے بھی تعزیت کی۔

بلاول بھٹو زرداری ضلع نوشہرو فیروز کی مقامی قیادت ضیاء الحسن لنجار، ذوالفقار علی بھن، فیروز خان جمالی، ممتاز چانڈیو، خان اعوان اور دیگر پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

پاکستان پيپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ مراد علی شاہ، سابقہ صوبائی وزیر ضیاء الحسن لنجار اور دیگر پارٹی سربراہان موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں