جمعیت علماء اسلام نے سندھ بھر میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر امیدوار میدان میں اتار دئیے۔
علامہ راشد سومرو کا نام سب سے پہلے سامنے آیا جو این اے 194 لاڑکانہ اور پی ایس 5 کندھ کوٹ سے جے یو آئی کے امیدوار ہوں گے جبکہ اسلم غوری این اے 235 کراچی اور پی ایس 97 سے جے یو آئی کے امیدوار ہوں گے۔
سائیں عبدالقیوم ہالیجوی این اے 201 سکھر، این اے 199 گھوٹکی، پی ایس 6 کندھ کوٹ سے جےیوآئی کے امیدوار ہوں گے جبکہ ناصر محمود سومرو این اے 196 قمبر شہداد کوٹ ، پی ایس 106 لیاری، پی ایس 18 گھوٹکی سے جےیوآئی کے امیدوار ہوں گے۔
سائیں عبداللہ مہر این اے 193 شکار پور، ڈاکٹر ابراہیم جتوئی این اے 192 شکار پور، میر عابد خان جتوئی پی ایس 08شکار پور سے جےیوآئی کے امیدوار ہوں گے جبکہ آغا ایوب شاہ این اے 200 سکھر ،میر شاہ زین بجرانی این اے 191 کندھ کوٹ سے جےیوآئی کے امیدوار ہوں گے ۔
امیر بخش عرف میر مہر پی ایس 25 سکھر ، پپو خان چاچڑ پی ایس 21 گھوٹکی سے جےیوآئی کے امیدوار ہوں گے جبکہ عبدالزاق عابد لاکھو این اے 197 قمبرشہداد کوٹ سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہوں گے۔
مولانا نور الحق این اے 239 لیاری ،مولانا نصیر الدین سواتی این اے 244 کراچی غربی، سمیع سواتی پی ایس 116 کراچی سے جےیوآئی کے امیدوار ہوں گے جبکہ قاری محمد عثمان این اے 243 کیماڑی ،پی ایس 114 شیرشاہ کراچی، عمر صادق پی ایس 111 کیماڑی سے جےیوآئی کے امیدوار ہوں گے۔



















