عام انتخابات 2024 کیلئےسابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔
عام انتخابات 2024 کے لیے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظورکر لیے گئے۔ میاں نواز شریف کے وکیل امجد پرویز اور محمد نواز چوہدری نے کاغذات کی جانچ پڑتال کرائی۔
عام انتخابات 2024، نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور
براہ راست دیکھیں:https://t.co/d9lAsOIKwT#BOLNews #Elections2024 pic.twitter.com/c0G2B1QOi3— BOL Network (@BOLNETWORK) December 26, 2023
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے پی پی 165 سے کاعذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو گیا۔ کاغذات کی جانچ پڑتال کے وقت تجویز کنندہ اور تائید کنندہ ریٹرننگ افسر کے پاس موجود رہے۔ آراو نے مریم نواز کے کاغذات مکمل قراردیے۔ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ نون کی رہنما چنا پرویز بٹ کے بھی کاغذات نامزدگی منظورکیے۔
مریم اورنگزیب، شائستہ پرویزاورعظمٰی بخاری کےکاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل
دوسری جانب عام انتخابات 2024 کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ کے کاغذات نامزدگی بھی منظورکیے گئے۔ سردار لطیف کھوسہ نے این اے 127 سے کاغذات جمع کروائے تھے۔ ان کے علاوہ تحریک انصاف کے خرم لطیف کھوسہ کے کاغذات نامزدگی بھی منظورہوئے۔ خرم لطیف کھوسہ نے این اے 127 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
این اے 127 میں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوارعون چوہدری کے کاغذات نامزدگی کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ثمینہ یوسف گھرکی کےکاغذات نامزدگی بھی منظورکر لیے گئے۔



















