Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں امن و امان نوازشریف کی مرہونِ منت ہے، شہبازشریف

سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ میں جب کراچی گیا تو لوگوں نےمجھ سے کہا کہ نوازشریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ 

لاہورمیں صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف نے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا اہم ترین الیکشن ہونے جا رہا ہے. اکیس اکتوبرکے جلسے میں کے پی سے آپ کی شرکت مثالی تھی۔ نوازشریف کی لیڈرشپ میں ہم الیکشن کے میدان میں اتر رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ کراچی میں امن و امان نوازشریف کی مرہونِ منت ہے۔ نوازشریف نے کراچی میں خود جا کرلا اینڈ آرڈرکی میٹنگ کی۔ جب میں کراچی گیا تولوگوں نےکہا کہ نوازشریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ کسی ملک میں امن واستحکام ہوگاتوترقی اورخوشحالی کاسفرشروع ہوگا، نوازشریف کی لیڈرشپ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہوئی، کےپی میں300چھوٹےڈیم، پن بجلی کے ڈیم اورمنصوبے لگائے۔ 2017 میں نوازشریف یہ منصوبے نہ لگاتے تو پاکستان اندھیروں میں ہوتا، آپ سب کےتعاون سے انتخابی میدان جیتیں گے۔

متعلقہ خبریں