آج ہم آپکو بتائیں گے کہ صرف کچھ لوگوں کے چہرے پر ہی ڈِمپل کیوں ہوتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق چہرے کا ایک مسل zygomaticus major اس حوالے سے اہم کردار ادا کرتا ہے۔
یہ مسل چہروں کے تاثرات کے لیے اہم ہوتا ہے اور اس کی مدد سے ہی ہم مسکراہٹ کے دوران منہ کے کونوں کو اوپر اٹھانے میں کامیاب ہوتے ہیں۔
ڈمپل سے محروم افراد میں یہ مسل گالوں کی ایک ہڈی zygomatic bone کی شکل میں آغاز کرتا ہے اور پھر نیچے کی جانب ڈھلک کر منہ کے کونوں سے جڑ جاتا ہے۔
ڈمپل والے چہروں پر یہ مسل ممکنہ طور پر 2 حصوں میں تقسیم ہوکر نیچے کی جانب ڈھلکتا ہے۔
ایک حصہ منہ کے کونوں سے جڑ جاتا ہے جبکہ دوسرا منہ کے کونے کے نیچے والے حصے سے منسلک ہوجاتا ہے جبکہ اوپر موجود جلد سے بھی جڑا ہوتا ہے۔
مسلز کی اس تقسیم کے نتیجے میں مسکراتے ہوئے گالوں پر ڈمپل نمایاں ہوتے ہیں۔
عام طور پر گالوں میں ڈمپل بچپن میں ہی نمایاں ہوجاتے ہیں تو کئی بارغلطی سے اسے پیدائشی نقص بھی کہا جاتا ہے۔
گالوں پر موجود ڈمپل ہی زیادہ عام ہوتے ہیں اور اس سے صحت پر کسی قسم کے منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔




















