Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم 8 جنوری سے شروع ہوگی

ملک بھر میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم تین مرحلوں میں 8 جنوری سے شروع ہوگی۔

انسداد پولیو پروگرام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت نے آئندہ ماہ ملک گیر انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے، ملک بھر میں انسداد پولیو مہم 8 جنوری سے شروع کی جائے گی۔

قومی پولیو مہم کا پہلا ملک گیر مرحلہ 8 تا 14 جنوری چلے گا، پولیو مہم کا دوسرا فیز 15 تا 19 جنوری شمالی وزیرستان، بنوں میں چلے گا جبکہ پولیو مہم کا آخری فیز 22 تا 26 جنوری جنوبی کے پی میں چلے گا۔

انسداد پولیو مہم کے دوران ساڑھے چار کروڑ سے زائد بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہوگی جبکہ قومی پولیو مہم میں 3 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ورکرز تعینات ہوں گے۔

پولیو کیا ہے اور اس کے کیا اثرات ہیں ؟

پولیو وائرس کی وجہ سے ہونے والی ایک موذی بیماری ہے، پولیو زندگی بھر کے لئے معذوری کا باعث بنتی ہے اور جان لیوا بھی ہوسکتی ہے،پولیو عام طور پر پانچ سال تک کے بچوں کو متاثر کرتی ہے۔ پولیو وائرس ایک انسان سے دوسرے شخص تک منتقل ہو سکتا ہے اور یہ معمولاً منہ کے راستے سے پھیلتا ہے۔ اس کے علاوہ، پولیو وائرس متعدی پانی یا خوراک کے ذریعے بھی منتقل ہو سکتا ہے۔ جب یہ وائرس جسم میں داخل ہوتا ہے، تو وہ انسانی اعصابی نظام میں پھیل کر فالج کا باعث بننے کی ابتدائی مراحل کو طے کرتا ہے،پولیو کے لئے کوئی علاج دستیاب نہیں ہے مگر اس سے ویکسین کی مدد سے بچا جاسکتا ہے۔

پولیو کی علامات کیا ہیں؟

پولیو کی ابتدائی علامات یہ ہیں:
بخار
تھکاوٹ
سردرد
متلی
گردن میں اکڑاؤ
اعضاءمیں درد
جسمانی اعضاء، زیادہ ترٹانگوں میں اچانک کمزوری / فالج کا حملہ ہونا، جو زیادہ تر غیر متناسب اور مستقل ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں