Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جمہوریت کی مضبوطی اور تسلسل سے ہی ملک آگے بڑھے گا، سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ جمہوریت کی مضبوطی اور تسلسل سے ہی ملک آگے بڑھے گا۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ جاگیرداروں، سرمایہ داروں کی پارٹیاں جمہوریت کے استحکام میں رکاوٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی افراد کی بجائے قانون کی حکمرانی چاہتی ہے، جمہوریت کی مضبوطی اور تسلسل سے ہی ملک آگے بڑھے گا۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ دیگر پارٹیاں افراد یا خاندانوں کے اقتدار کے نظریہ کی حامل ہیں، ملک میں مہنگائی، بدامنی کی وجہ سابقہ حکومتوں کی ناکام پالیسیاں ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ آزمودہ حکمران آئندہ بھی اقتدار میں رہے تو بہتری کی توقع نہیں، آزمودہ پارٹیوں کی سابقہ کارکردگی، حالیہ بیانیہ صفر ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ 8 فروری کو جمہور کی حکمرانی کا سورج طلوع ہوگا، 8 فروری کو خاندانوں اور موروثیت کی سیاست دفن ہو جائے گی۔

متعلقہ خبریں