الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں امیدواروں کے کوائف ریٹرنگ افسران کو بھیج دئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 28 ہزار 628 امیدواروں کے کوائف ریٹرننگ افسران کے پاس پہنچ چکے ہیں۔
اسٹیٹ بینک، نادرا، ایف بی آر سمیت دیگر اداروں سے امیدواروں کے کوائف حاصل کیے گئے۔
الیکشن کمیشن کو متعلقہ اداروں کی طرف سے سہولت فراہم کی گئی۔
کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی پر آر اوز کارروائی کر سکیں گے۔
نادہندگان کے حوالے سے بھی تفصیلات آر اوز کو فراہم کر دی گئی ہیں۔



















