Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سائبر کرائم کے خلاف مؤثر کارروائی ہماری ذمہ داری ہے، ڈاکٹر عمر سیف

ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ سائبر کرائم، سائبربُلنگ اور جرم و مجرم کے خلاف مؤثر کارروائی ہماری ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائبر کرائم کے خلاف کارروائی کیلئے مطلوبہ آلات و مہارت پر مبنی الگ ادارہ قائم کردیا، ایف آئی اے سائبر کرائم سے  اختیارات اب نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو منتقلی کررہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سائبر اسپیس، شہریوں کے آن لائن ڈیٹا، آن لائن خرید و فروخت  کا تحفظ ضروری ہے جبکہ سائبر کرائم، سائبربُلنگ اور جرم و مجرم کے خلاف مؤثر کارروائی ہماری ذمہ داری ہے۔

نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے مزید کہا کہ پاکستان میں پہلی نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (نیشنل سرٹس) بھی قائم کردی گئی ہے، سائبر کرائمز کے خلاف حکومت پاکستان نے مؤثر حکمت عملی کے تحت پورا انفراسٹرکچر بنالیا ہے۔

یاد رہے کہ تقریب کا اہتمام وزارت آئی ٹی کے ادارے نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ کے تحت کیا گیا اور تقریب کا مقصد پاکستان میں سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے شعور کی بیداری اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔

متعلقہ خبریں