Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ محمود قریشی نے خاموشی توڑدی؛ بڑا اعلان کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود مجھے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی عدالت نے شاہ محمود قریشی کے ریمانڈ سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

شاہ محمود قریشی نے جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں جج نے کمرہ عدالت میں اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ میں قرآن پاک پر حلف دیتا ہوں کہ 9 مئی کو میں پنجاب میں نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ میری بیوی آغا خان اسپتال کراچی میں تھیں اور میں بھی وہاں موجود تھا، مجھے سپریم کورٹ کے تین ججز نے رہا کرنے کا حکم دیا، سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود مجھے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کیسے عوام کے لئے خطرہ ہوں؟ میں کئی ماہ سے اڈیالہ جیل میں ہوں،ک ئی بار ایس پی کو کہا کہ ڈاکٹر کے پاس لے جائیں، مجھے کسی ڈاکٹر کے پاس نہیں لے کر جایا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ٹیم آئی کہ 9 مئی سے متعلق ریکارڈ کرنا ہے، مجھے ذہنی اور جسمانی طور پر تنگ کیا گیا، میں نے پاکستان کا عالمی سطح پر مقدمہ لڑا، پاکستان اور اداروں کی دنیا میں صفائیاں دیتا رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے رات بھر ٹھنڈے فریزی روم میں رکھا گیا، میری لائٹس بند کر کے موم بتی جلا دی گئی، حالت خراب تھی امداد کی استدعا کی لیکن پولیس افسران نے انکار کردیا۔

متعلقہ خبریں