قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے پریزیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون کے میچ میں ہیٹ ٹرک کرلی۔
تفصیلات کے مطابق شاہنواز دھانی نے پریزیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کی نمائندگی کرتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دیا۔
انہوں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی ٹیم کے تین بلے بازوں کو یکے بعد دیگرے آؤٹ کیا۔
🚨 Hat-trick alert!@ShahnawazDahani registers the first hat-trick of President's Trophy Grade-I 2023-24, in the match against SBP.#SNGPLvSBP pic.twitter.com/oNT8AGogm0
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) December 28, 2023
یہ پریزیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون کے رواں سیزن 2023-24 کی پہلی ہیٹ ٹرک ہے۔
شاہنواز دھانی نے پاکستان کی جانب سے 2 ون ڈے اور 11 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔




















