Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں جو ملکی ترقی کی راہ متعین کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ ویسٹ اسکول آف میڈیسن پشاور میں گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس(ر) سید ارشد حسین شاہ نے شرکت کی اور ایم بی بی ایس مکمل کرنے والے 148 گریجویٹس کو ڈگریوں سے نوازا۔

 تقریب میں ارشد حسین شاہ نے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے گریجویٹس کو گولڈ میڈلز بھی پہنائے۔

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس(ر) سید ارشد حسین شاہ نے گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نارتھ ویسٹ اسکول سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ اور انکے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، آج ایک طرف ان ہونہار طلبہ کا تعلیمی مرحلہ اختتام پذیر ہو رہا ہے تو دوسری طرف پیشہ ورانہ سفر کا آغاز ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے ڈاکٹرز عوام کی خدمت  کو اپنا شعار بنائیں اور خلوص نیت سے خلق خدا کی خدمت کریں، ہمارے لوگوں کی صحت اور بھلائی آپکے ہاتھوں میں ہے، مجھے یقین ہے آپ اس اعلیٰ معیار کو آگے بڑھانے میں شامل ہونگے جو نارتھ ویسٹ سکول نے قائم کیا ہے۔

سید ارشد حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ صوبے میں ہیلتھ کیئر پریکٹیشنرز کی تعداد کو کئی گنا بڑھانے پر کام کر رہے ہیں، نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں جو ملکی ترقی کی راہ متعین کریں گے، انہیں دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس(ر) سید ارشد حسین شاہ نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو جدید تربت دینے اور بیرون ممالک میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے دان رات کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں