Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کے لئے اچھی خبر

نئے سال کی آمد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں آئندہ 15 روز کے لیے معمولی کمی کی جاسکتی ہے جس میں پیٹرول ایک روپے 50 پیسے سستا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم جنوری سے ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 30 پیسے تک اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ 15 روز کیلئے مٹی کا تیل بھی 1 روپے 30 پیسے تک سستا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ڈیڈھ روپے تک اضافے کا امکان ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کیلئے برقرار بھی رکھی جا سکتی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں سے متعلق اوگرا ورکنگ 31 دسمبر کو حکومت کو بھجوائے گا، وزارت خزانہ قیمتوں پر نگران وزیراعظم سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔

متعلقہ خبریں