Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نواز شریف کا اقتدار نہ چھینا ہوتا تو حیدرآباد کراچی موٹروے بن چکاہوتا، شہبازشریف

شہبازشریف نے کہا ہے کہ کراچی میں بوری بند لاشیں ملتی تھیں، بھتہ خوری ہوتی تھی، نوازشریف نے اپنے دور میں کراچی میں امن قائم کیا۔

کراچی میں مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی روشنیوں کا شہرہے، اس کی اپنی تاریخ ہے۔ کراچی پاکستان کا گیٹ وے کہلاتا ہے۔  دیگرعلاقوں میں بسنے والے لوگ کراچی میں دہائیوں سے رہ رہے ہیں۔ کراچی کے سرمایہ کاراربوں کھربوں کا ٹیکس جمع کرتے ہیں۔ کراچی میں پانی کا مسئلہ ہے، ٹینکرمافیا کا راج ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ ملک کی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے، کراچی پبلک ٹرانسپورٹ سے آج تک محروم رہا ، صحت کے نظام کو بہتربنانے کیلئے دن رات کام کریں گے، کوئی شخص اکیلا کامیابی حاصل نہیں کرسکتا۔ تمام اسٹیک ہولڈرزکے ساتھ مل کرکام کریں گے، ملک میں بے روزگاری میں ہرسال بے پناہ اضافہ ہورہا ہے، بے روزگاری میں کمی لانے کیلئے پروگرام قوم کے سامنے رکھیں گے۔

صدرن لیگ نے کہا کہ کراچی میں بدامنی کا خاتمہ کیا۔ 1993 میں کراچی کا امن تباہ ہوگیا، کے فورمنصوبے کیلئے نوازشریف نے اربوں روپے جاری کیے، کراچی میں بوری بند لاشیں ملتی تھیں، بھتہ خوری ہوتی تھی، نوازشریف کا اقتدارنہ چھینا ہوتا تو حیدرآباد کراچی موٹروے بن چکاہوتا۔ نوازشریف نے اپنے دور میں کراچی میں امن قائم کیا۔

شہبازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن انتخابی مہم میں بھرپورحصہ لےگی، ہمارا منشور قوم کےسامنے جلد آنےوالا ہے، کراچی معیشت میں اہم کردارادا کررہا ہے، نوازشریف جب بھی وزیراعظم بنے کراچی پرتوجہ دی، کراچی کےسرمایہ کار اربوں کھربوں کا ٹیکس جمع کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں