Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ویڈیو: حرا مانی کے ’کتھک‘ ڈانس کی دھوم

پاکستان شوبزانڈسٹری کی شوخ وچنچل اداکارہ حرا مانی کی بھارتی فلمی گانے پر کتھک پرفارمنس کافی وائرل ہو گئی ہے۔

حرا مانی کے نام سے کون واقف نہیں وہ پاکستانی ٹیلی ویژن کی ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں، انہوں نے کئی سپرہٹ ڈراموں میں لازوال کردار ادا کیے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے جو نہ صرف ان کی اداکاری کے معترف ہیں بلکہ ان کے آنے والے ڈراموں کے منتظر بھی رہتے ہیں۔

حرا مانی کے مشہور ڈراموں میں سن یارا، دو بول، کشف، بندش، آنگن، یقین کا سفر، میں ہاری پیا اور دل ماں کا دیا شامل ہیں۔

حرا مانی نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے  نامور میزبان اور اداکار ثاقب شیخ (مانی) سے شادی کی ہے جبکہ اس خوبصورت جوڑے کے دو پیارے سے بیٹے مزمل اور ابراہیم ہیں۔

حال ہی میں حرا مانی نے انسٹا گرام پر اپنے مداحوں کے لئے ایک ویڈیو پوسٹ کی ، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا  ’مجھے پتہ چل گیا ۔

اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ حرا مانی اپنے کمرے میں اندھیرا کرکے بالی وڈ کی سال 2002 کی فلم ’ساتھیا‘ کے میوزک پر  کمال مہارت سے کتھک ڈانس کر رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

 حرامانی کی اس ویڈیو پر دنیا بھر سے ان کے چاہنے والوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل  کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: حرا مانی ایک بار پھر تنقید کی زد میں، مگر کس بات پر

حرا مانی عمدہ اداکارہ اور ماڈل ہونے ساتھ ایک خوبصورت آواز کی مالکن بھی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اب انہوں نے گلوکاری کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

 

 

 

متعلقہ خبریں