Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر سامنے آگئی

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیمینیشن پیپرز اب باقاعدگی سے موصول ہو رہے ہیں، پاسپورٹ کا اجراء معمول پر آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال 65 لاکھ پاسپورٹ جاری ہوئے ہیں، سال 2023 میں ای پاسپورٹ مینڈٹری ہوجائے گا، مشین ریڈیبل پاسپورٹ کو ای پاسپورٹ پر منتقل کیا جارہا ہے۔

ڈی جی پاسپورٹ نے کہا کہ نیا سسٹم 6 سے 7 مہینوں میں انسٹال ہو جائے گا، اعلیٰ سطح ٹاسک فورس افغان شہریوں کو جاری کیے گئے 12 ہزار پاسپورٹ کی تحقیقات کررہی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ کے حکم پر دو ماہ پہلے ہی ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ پرنٹنگ آپریشن شروع کردیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں