Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام انتخابات کے لئے جنرل نشستوں پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل

عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا آج آخری دن مکمل ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے 26 ہزار 626 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔

مخصوص نشستوں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی تاریخ 13 جنوری تک بڑھا دی گئی ہے جبکہ مخصوص نشستوں کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست 23 جنوری کو آویزاں کی جائے گی۔

رٹرننگ افسران نے بیشتر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لی ہے۔

تین جنوری کو کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے پر اپیلوں کی سماعت ہو گی۔

رٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیل 16 جنوری تک دائر کی جا سکے گی جبکہ اپیلٹ ٹربیونل 19 جنوری تک اپیلیں نمٹائیں گے۔

 

 

متعلقہ خبریں