معروف پاکستانی قانون دان سید ضیا حیدر رضوی کا انتقال ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی قانون دان سید ضیا حیدر رضوی علالت کے بعد انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ کل گلبرگ کے علاقے حالی روڈ پر محمدی مسجد میں ادا کی جائے گی۔

سید ضیا حیدر رضوی نے سوگواران میں تین بیٹے اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔
واضح رہے کہ ممتاز قانون دان سید ضیا حیدر رضوی نے قانون کے شعبے میں گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں۔



















