Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایف بی آر نے ہدف سے زیادہ ٹیکس وصول کرلیا

ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ہدف سے زیادہ ٹیکس اکھٹا کرلیا ہے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال ایف بی آر نے اب تک 4 ہزار 467 ارب روپے ٹیکس اکھٹا کیا ہے جبکہ رواں مالی سال کے چھ ماہ کا ٹیکس ہدف 4 ہزار 425 ارب روپے مقرر تھا۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کا ماہ دسمبر کا ٹیکس ہدف 975 ارب روپے ہے، ایف بی آر ماہ دسمبر کا ہدف بھی آسانی سے حاصل کرلے گا۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹیکس محصولات جمع کرنے کا کل آخری دن ہے جبکہ ٹیکس وصولی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں