Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آواران میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل

آواران میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کر کے 5 دہشت گرد جہنم واصل کر دیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ضلع آواران کے علاقے مشکئی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلہ ہوا جس کے دوران پانچ دہشت گرد مارے گئے۔

دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا جبکہ اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔

علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے کے لیے علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

ترجمان افواج پاکستان کے مطابق سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔

متعلقہ خبریں