پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اور خوبصورت ماڈل ایمن سلیم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں ہیں۔
ایمن سلیم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی مہندی کی تقریب میں باکمال طریقے سے رقص کر رہی ہیں۔
View this post on Instagram
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے نکاح کا باقاعدہ طور پر اعلان کرتے ہوئے تصاویر شیئر کی ہیں ۔
View this post on Instagram
اس کے علاوہ اداکارہ کے نکاح کی تقریب کی چند ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے انہیں بہت پسند کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
ایمن سلیم ایک خوبصورت نوجوان اداکارہ ہیں جنہوں نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں آنے سے پہلے نیویارک میں اپنی پہچان بنائی۔ وہ سابق کرکٹ لیجنڈ سلیم یوسف کی بیٹی ہیں اور لیجنڈ گلوکارہ نازیہ حسن کی بھانجی ہیں۔
باصلاحیت ایمن سلیم صرف ایک اداکارہ اور ماڈل ہی نہیں بلکہ وہ پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی یوتھ ایمبیسیڈر بھی ہیں۔















