بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے اپنے مقبول ترین کوئز پروگرام ’کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 15 سے جذباتی الوداع کرکے سب مداحوں کو افسردہ کردیا۔
سوشل میڈیا پر ان کا ایک کلپ کافی وائرل ہو رہا ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ امیتابھ بچن نے اس شو کے آخری پروگرام میں رخصت لیتے ہوئے کہاکہ آج وہ اس شو سے آخری مرتبہ رخصت لے رہے ہیں ، کل سے یہ اسٹیج نہیں سجے گا۔
اس دوران وہاں بیٹھے شائقین کے ساتھ ساتھ امیتابھ بچن کی آنکھیں بھی نم ہو گئی۔
View this post on Instagram
واضح رہےکہ بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن گزشتہ 23 سالوں سے اس پروگرام کی میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، اور انہوں نے اپنے منفرد انداز اور پر کشش شخصیت کے ہی بلبوتے پر اس شو کو مقبولیت کی بلندیوں تک پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشوریا، ابھیشیک کے درمیان طلاق؟ امیتابھ بچن نے بڑا قدم اٹھا لیا















