Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فیض آباد دھرنا کمیشن نے شہباز شریف کو طلب کرلیا

اسلام آباد: فیض آباد دھرنا کمیشن نے سابق وزیر اعظم شہباز شریف کو طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فیض آباد دھرنا کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کو 3 جنوری کو بیان قلمبند کروانے کے لیے طلب کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ شہباز شریف کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے کمشن میں طلب کیا گیا ہے جبکہ کمیشن نے فیض آباد دھرنے سے متعلق شہباز شریف کے لیے سوالنامہ بھی تیار کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ انکوائری کمیشن نے اپنی رپورٹ 22 جنوری کو سپریم کورٹ میں جمع کرانی ہے، تاہم اس سے قبل کمیشن نے سابق وزیر احسن اقبال، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی طلب کیا تھا جبکہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کمیشن میں طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے جس پر انہیں دوسرا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں