شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ پر موجودہ پتہ تبدیلی کی درخواست پر کارروائی کو انتہائی آسان بنا دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے نادرا نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر اعلان کیا ہے کہ پتہ تبدیل کروانے کے لیے ضروری دستاویزات مثلاً کرایہ نامہ، اسی پتہ پر اپنے یا خاندان کے کسی فرد کے نام پر یوٹیلٹی بل، یا اسی پتہ پر خاندان کے کسی فرد کا شناختی کارڈ ہمراہ لائیں اور موجودہ پتہ درست کرائیں۔
شناختی کارڈ میں موجودہ پتہ کی تبدیلی، انتہائی آسان، انتہائی باسہولت@NadraPak نے موجودہ پتہ تبدیلی کی درخواست پر کارروائی کو بنایا انتہائی آسان
قریبی نادرا رجسٹریشن سنٹر تشریف لائیں (لوکیشن گائیڈ نادرا کی رہبر موبائل ایپ سے حاصل کریں)
یا
پاک آئی ڈی موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ… pic.twitter.com/To2OJ9QQLT— NADRA (@NadraPak) December 30, 2023
نادرا کی جانب سے کیے گئے اعلان میں کہا گیا ہے کہ شہری اس مقصد کے لیے قریبی نادرا رجسٹریشن سینٹر تشریف لائیں، لوکیشن کی رہنمائی کے لیے نادرا کی رہبر موبائل ایپ سے مدد لی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ موبائل ایپ ’پاک آئی ڈی‘ بھی آپ کی مدد کرسکتی ہے۔



















