Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈیرہ اسماعیل خان؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ چودھوان کے علاقے مٹہ روڑ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ ان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، علاقے والوں کی نشاہدہی پر بتایا جارہا ہے کہ دیرینہ دشمنی پر یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں سجاول، عنایت اللہ، نعمت اللہ، کفایت اللہ اور اسلم شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ جاں بحق پانچوں افراد پر شریفہ بی بی کے واقعے میں ایف آئی آر درج تھی، 2018 میں شریفہ بی بی کو برہنہ کر کے پورے علاقے میں گھمایا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں