Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

باجوڑ میں فائرنگ سے الیکشن میں حصہ لینے والے آزاد امیدوار زخمی

باجوڑ میں فائرنگ سے پی کے 19 کا آزاد امیدوار شدید زخمی اور اس کا ساتھی جاں بحق ہوگیا۔

پاکستان میں الیکشن مہم زور وشور سے جاری ہے، ملک بھر سے امیداروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کےبعد ان کی اسکروٹنی کا عمل بھی مکمل ہوگیا ہے اور اب الیکشن کمیشن کی جانب سے امیداروں کی درخواست منظور یا مسترد کی جارہی ہے۔

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے امیداروں کا دعویٰ ہے کہ ان کے 300 سے زائد امیداروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوچکے ہیں جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ جانے کا بھی اعلان کررکھا ہے جب کہ پیپلزپارٹی کے 50 سے زائد اور ن لیگ کے 28 امیداروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب باجوڑ سے صوبائی الیکشن میں آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لینے والے امیدوار سید رحیم شاہ عرف صباؤن پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ناوگئی کی حدود میں پی کے 19 ماموند سے آزاد امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے سید رحیم شاہ عرف صباون کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں صباون شدید زخمی ہوگیا۔

صباون کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے لیکن اس دوران اس کے ساتھ بیٹھا شخص فائرنگ کے نتیجے میں اپنی جان گنوا بیٹھا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں