معروف یوٹیوبر اقراء کنول بڑی مشکل میں پھنس گئی ہیں۔
حال ہی میں معروف یوٹیوبر اقراء کنول نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ ’انکا یوٹیوب چینل ہیک ہوگیا ہے۔ جسے ہم جلد سے جلد دوبارہ ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں’۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں صارفین سے دعا کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمیں آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے’۔
واضح رہے کہ ’سسٹرولوجی’نامی چینل سے اقراء کنول کی آخری ویڈیو کل سامنے آئی تھی تاہم آج انکے چینل سے کوئی نیا مواد سوشل میڈیا کی زینت نہ بن سکا۔




















