Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موٹروے پر سفر کرنے والوں کے لئے انتہائی اہم خبر

موٹروے پر سفر کرنے والوں کے لئے انتہائی اہم خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شدید دھند کے باعث ایم ون پشاور سے اسلام آباد تک بند کردی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ سوات ایکسپریس وے بھی کرنل شیر خان سے اسماعیلہ تک بند ہے۔

آج راولپنڈی اسلام آباد میں بھی شدید دھند ہے، ایم 2 کو اسلام آباد سے بلکسر تک بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ایم 4 ہکلہ سے ٹھٹی کلراں انٹر چینج تک بند ہے۔

متعلقہ خبریں