بالی وڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار کی اپنی بیٹی کے ہمراہ ’سائیکلنگ ‘ کرتے ہوئے ویڈیو مداحوں کو بھا گئی ہے۔
اکشے کمار اپنی فیملی کے ہمراہ نئے سال کا جشن منانے کےلئے مالدیپ میں موجود ہیں ، جہاں سے ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ اداکار سائیکل چلا رہے ہیں جبکہ ان کی بیٹی نتارا ان کے ہمراہ بیٹھی لطف اندوز ہو رہی ہے۔
View this post on Instagram
اس سے قبل بھی اکشے کمار نے اپنی بیٹی کے ہمراہ ایڈونچر کرتے ہوئے ایک ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی،جس میں ان کی بیٹی نے پیڈل بوٹ کو درست سمت نہیں چلایا اور کشتی بری طرح سے جھاڑیوں کے نیچے پھنس گئی ۔
اکشے کمار کو اس صورتحال سے نکلنے میں بھی دشواری کا سامنا کر نا پڑا۔
ویڈیو دیکھیں:
View this post on Instagram















