قلات میں 6 خطرناک قیدی لاک اپ توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق قلات میں جوڈیشل لاک اپ سے 6 خطرناک قیدی لاک اپ توڑ کر فرار ہو گئے جن میں 302 کے قیدی بھی شامل ہیں۔
پولیس نے شہر کی ناکہ بندی شروع کر دی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فرار قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔



















