Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلاول بھٹو لاہور پہنچ گئے، کل سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری لاہور پہنچ گئے ہیں اور کل سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کل سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی بھی کل لاہور آمد متوقع ہے۔

سی ای سی اجلاس میں پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم اور این اے 127 کے انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری اس موقع پر پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔

 

متعلقہ خبریں