Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موٹر وے ایم 1 شدید دُھند کے باعث ٹریفک کے لیے بند

موٹروے ایم 1 شدید دھند کے باعث پشاور سے رشکئ تک اور اسلام آباد پلازہ سے برہان تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق موٹر وے پولیس نے موٹر وے ایم 1 شدید دُھند کے باعث پشاور سے رشکئی اور اسلام آباد پلازہ سے برہان تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق ایم 1 کو بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہے۔

موٹر وے پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ شدید دُھند کے اوقات میں سفر کرنے سے گریز کریں اور اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کریں۔

موٹر وے پولیس نے گاڑی چلانے والے ڈرائیور حضرات کو کہا ہے کہ وہ فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے معمول سے زیادہ فاصلہ رکھیں۔

ترجمان موٹر وے پولیس نے مسافروں کو کہا ہے کہ وہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں

متعلقہ خبریں