پاکستان کے مشہور و معروف فیشن ڈیزائنر عاصم جوفا کے گھر سے انتہائی افسوسناک خبر آ گئی ہے۔
فیشن ڈیزائنر عاصم جوفا کی سب سے چھوٹی بیٹی انتقال کرگئیں جبکہ انتقال کی تصدیق فیس بُک کے پیج پر ایڈکیو پی کے نے کی۔
ایڈکیو پی کے نے خبر شیئر کی کہ عاصم جوفا کی سب سے چھوٹی بیٹی کا انتقال ہو گیا۔ پیج نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر خبر کی پوسٹ میں لکھا کہ ہمارے دلی خیالات عاصم جوفا کے لیے ہیں کیونکہ وہ کل اپنی سب سے چھوٹی بیٹی کو کھو چکے ہیں براہ کرم مرحومہ کی روح کے لیے دعا کریں۔

واضح رہے کہ عاصم جوفا ایک شاندار پاکستانی فیشن ڈیزائنر ہیں جو اپنے منفرد ڈیزائن، اعلیٰ معیار کے کپڑے، جدید کٹس اور اعلیٰ درجے کی مارکیٹنگ کی مہارتوں کے لیے پہچانے جاتے ہیں۔ وہ کئی سالوں سے فیشن انڈسٹری کا حصہ ہیں وہ اپنی خوبصورت جیولری ڈیزائننگ کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔




















