دسمبر کے آخرے ہفتے میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم کے ولیمے کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔
اداکارہ نے ولیمے میں سفید رنگ کا عروسی جوڑا زیبِ تن کیا ہوا تھا جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ کا یہ عروسی جوڑا بھارت کے مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا کا ڈیزائن کردہ ہے جسے اداکارہ کے مداح بھی پسند کررہے ہیں اور ان کے خوبصورت لُک کی تعریف کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ ایمن سلیم سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ہیں اور اداکارہ نے ڈرامہ ‘چپکے چپکے’ سے انڈسٹری میں ڈیبیو کیا جس میں ان کے میشی کے کردار کو خوب پسند کیا گیا تھا۔
View this post on Instagram




















