پی ٹی آئی کی انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ فراہمی کیلئے دائرتوہین عدالت کی درخواست کے معاملے پرپی ٹی آئی وکلا نے لیول پلیئنگ فیلڈ میں اضافی دستاویزات سرپم کورٹ میں جمع کروا دیں۔
ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اضافی دستاویزات میں پی ٹی آئی کے 668 ٹاپ لیڈرشپ کے کاغذات مسترد ہونے کے حوالے سے عدالت کو آگاہ کردیا گیا، پی ٹی آئی کے 2000 کے قریب حمایت یافتہ اور سیکنڈ فیز کے رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔
الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ فراہمی کیلئے توہین عدالت درخواست
براہ راست دیکھیں:https://t.co/d9lAsOIKwT#BOLNews #SupremeCourt pic.twitter.com/Aq8y48TclT— BOL Network (@BOLNETWORK) January 3, 2024
پی ٹی آئی کی جانب سے اضافی دستاویزات میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی چھننے کے 56 واقعات پیش آئے، پی ٹی آئی کے تجویز کنندہ اور تائید کنندگان کی گرفتاریاں کی گئیں، پی ٹی آئی ویڈیو ثبوت بھی سپریم کورٹ میں دوران سماعت پیش کرے گی۔
پی ٹی آئی کی لیول پلیئنگ فیلڈ میں الیکشن کمیشن کیخلاف عدالت کی درخواست پر سماعت کچھ دیر بعد ہوگی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا۔



















