پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک شفیع کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ایم پی اے ملک شفیع دارالقضاء سوات جا رہے تھے کہ راستے میں پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔
گرفتاری کے بعد ملک شفیع اللہ کو بنڑ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر انور زیب خان اپنے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیل دائر کرنے کیلئے دارالقضاء سوات جا رہے تھے کہ راستے میں پولیس نے گرفتار کرلیا گیا تھا۔



















