Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام انتخابات؛ الیکشن کمیشن نے پوسٹل بیلٹ طلب کر لیں

اسلام آباد: عام انتخابات 2024 کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پوسٹل بیلٹ طلب کر لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے پوسٹل بیلٹ کے لئے 22 جنوری تک درخواستیں جمع کروانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

سرکاری ملازمین، مسلح افواج کے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو پوسٹل بیلٹ کی سہولت دی جائے گی۔

اس کے علاوہ خصوصی افراد اور قیدیوں کو بھی پوسٹل بیلٹ کی سہولت دی جائے گی۔

گزشتہ روز وزارت دفاع میں الیکشن کمیشن حکام کی ملاقات ہوئی جس میں وزارت دفاع نے ادارے کو سیکیورٹی ضروریات کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ جلد سیکیورٹی پر اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو دیں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کو عام انتخابات میں 2 لاکھ 77 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں