Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بارشوں کیلئے ہوجائیں تیار؛ محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے مغربی ہواؤں کا سلسلہ چار جنوری سے بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے، جبکہ پہاڑوں پر برفباری بھی ہو سکتی ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بوندا باندی کا امکان ہے، جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی، خیر پور اور پڈعیدن میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی ہے جبکہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں شدید دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخواکے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ اور شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔