Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگراں وزیر خارجہ سمیت مختلف رہنماؤں کا ایران میں ہونے والے دھماکے پر اظہار افسوس

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سابق جنرل قاسم سلیمانی کے مزار کے قریب ہونے والے دو بم دھماکوں میں 103 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نگران وزیر خارجہ سمیت مختلف رہنماؤں نے ایران میں بم دھماکوں میں سو سے زائد افراد کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کرمان میں دہشت گرد حملوں پر ایرانی وزیر خارجہ سے افسوس کا اظہار کیا.

نگران وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب، ایرانی عوام اور حکومت سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دل دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

نگران وزیر خارجہ نے کہا پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی ایران میں دہشت گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کی، اور دھماکوں میں معصوم انسانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

آصف علی زرداری نے ایرانی حکومت اور عوام سے ہمدری اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بھی ایران میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت کی اور کہا کہ کرمان میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

راجہ پرویز اشرف نے دھماکوں میں 100 سے زائد انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ایرانی حکومت اور عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

راجہ پرویز اشرف نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لیے جنت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی.

متعلقہ خبریں