Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بانی پی ٹی آئی کی کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کے این اے 89 میانوالی سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پینچ میں ٹربیونل کے جج جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے بانی پی ٹی آئی کی دائر اپیل 7 جنوری کو سماعت کے لئے منظور کی۔

اس حوالے سے ریٹرننگ آفیسر سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عمیر نیازی، راجہ یاسر شریف اور ملک جواد اصغر پیش ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 122 سے بھی بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں