ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل (ر) فیض حمید فیض آباد دھرنا کیس میں کمیشن کے سامنے پیش ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل ر فیض حمید فیض آباد دھرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے بنائے گئے کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور انھوں نے فیض آباد میں دھرنے سے متعلق الزامات کی تردید کردی۔
جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نے کمیشن کو جواب دیا کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر تحریک لبیک پاکستان سے مذاکرات کیے۔
فیض آباد دھرنا کیس
جنرل (ر) فیض حمید سپریم کورٹ کے حکم پر کمیشن میں پیش
براہ راست دیکھیں:https://t.co/d9lAsOIKwT#BOLNews #SupremeCourt pic.twitter.com/S2iNSsFoaq— BOL Network (@BOLNETWORK) January 4, 2024
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل (ر) فیض حمید نے کمیشن کی طرف سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے اور کمیشن کے سمانے مؤقف پیش کیا کہ حکومت کے خلاف کسی قسم کی کوئی سازش نہیں کی۔
جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نے فیض آباد دھرنا کمیشن میں اخترعلی شاہ کو بیان قلمبند کرایا۔
ذرائع کے مطابق جنرل (ر) فیض حمید کی کمیشن میں پیشی کے وقت کمیشن کے دیگر ممبران سابق آئی جی طاہرعالم اور خوش دل خان بھی موجود تھے۔



















