Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئندہ 24 گھنٹوں میں کہاں کہاں بارش اور برفباری ہوگی؟

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

  تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ شمالی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائے رہے گی۔

جبکہ بلوچستان کے بیشتراضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا، بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔