خیبرپختونخوا کابینہ کے اجلاس میں متعدد اہم منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کی زیر صدارت خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کا 21 واں اجلاس ہوا جس میں سات نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔
نگران کابینہ نےاجلاس کے دوران عماد علی کی بطور ایم ڈی خیبرپختونخوا اربن موبیلٹی اتھارٹی، ضم اضلاع میں سیٹلمنٹ اور لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹائزیشن کے لیے درکار فنڈز، صوبے میں پولیس انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ، پاکستان پینل کوڈ 1860 اور کرمینل پروسیجر کوڈ 1898 میں ترامیم کی منظوری دے دی جس میں غیر قانونی اجتماع اور ہنگامہ آرائی کی سزائوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
کابینہ نے اجلاس میں ڈائریکٹوریٹ آف پراسیکیوشن میں ریسرچ سیل کے لیے آسامیوں کی تخلیق کی منظوری دی، آسامیاں اپیکس کمیٹی کے سفارشات کی روشنی میں تخلیق کی گئیں، صوبائی کابینہ نے نہروں کی بھل صفائی اور مرمتی کاموں کے لیے 500 ملین روپے گرانٹ کی منظوری بھی دے دی۔



















