غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، تعداد 4 لاکھ 59 ہزرتک پہنچ گئی۔
غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی جاری ہے، حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈرسے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے۔
گذشتہ روز افغانستان واپس جانے والے افغان شہریوں کی تعداد 1138 تھی، جن میں 317 مرد، 297 خواتین اور 524 بچے شامل ہیں۔
افغانستان روانگی کے لیے 47 گاڑیوں میں 82 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔
04 جنوری تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 4 لاکھ 59 ہزار 184 تک پہنچ چکی ہے۔



















