اسلام آباد ہائی کورٹ، الیکشن ٹریبونل نے تمام 70 اپیلوں پرسماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تین حلقوں این اے 46,47,48 سے کاغذات نامزدگی/اپیلوں پراسلام آبادہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے تمام 70 اپیلیوں پر سماعت مکمل کرلی۔
الیکشن ٹریبونل جسٹس ارباب محمد طاہرنے کہا کہ محفوظ شدہ فیصلہ آج دن دو بجے سنایا جائے گا۔
شعیب شاہین، ظفرعلی شاہ، نیاز اللہ نیازی سمیت دیگر نے اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔
آر اوز کے فیصلوں کے خلاف دائر کردہ اپیلوں پر اسلام آباد کے الیکشن اپلیٹ ٹریبونل نے فیصلہ محفوظ کیا۔
اسلام آباد سے چارامیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلوں پر سماعت پیرتک کے لیے ملتوی کردی گئی۔




















