پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر، جنہیں ان کے گانوں کی وجہ سے صرف ملک میں ہی نہیں بلکہ بیروں ملک بھی بہت پسند کیا جاتا ہے، کسی تعریف کے محتاج نہیں ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا سائٹ پر ایک مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے معروف گلوکار نے اپنی خوبصورتی کا راز بتایا ہے۔
Never use any cream that says “fairness” “whiteness” or fancy words like “glow”. Glow ander se aata hai 🙂
But yes, use a good moisturiser and sun block daily.
Baqy, Acha socho, niyaat saaf rakho, acha khayo piyo, rooh ko paak rakho, gheebat mat kero, varzish kero….aur haan,… https://t.co/mdVXrhraaZ— Ali Zafar (@AliZafarsays) January 3, 2024
ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک صارف نے گلوکار سے سوال کیا اور پوچھا کہ وہ اپنے چہرے کی خوبصورتی کا راز بتائیں جس کا جواب علی ظفر نے تفصیل کے ساتھ دیا ہے۔
گلوکار نے بتایا کہ انہوں نے خوبصورتی کے لئے کبھی کسی قسم کی کوئی بھی فیئرنس یا وائٹنگ کریم استعمال نہیں کی ہے کیونکہ گلو اندر سے آتا ہے۔
انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ روزانہ ایک اچھا موئسچرائزر اور سن بلاک ضرور لگاتے ہیں، باقی اچھا سوچو، اچھا نیت صاف رکھو، اچھا کھاؤ پیو، روح کو پاک رکھو، غیبت مت کرو، ورزش کرو اور ہاں ماں باپ کی خدمت کرو سب چمک جائے گا۔















